ایرانی صدر نے دورہ پا کستان پر شاندار استقبال کرنے پر صدر اور وزیراعظم سمیت پوری قوم کا شکریہ کیا ہے، ریاض حسین پیرزادہ

جمعرات 25 اپریل 2024 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے دورہ پا کستان پر شاندار استقبال کرنے پر صدر اور وزیراعظم سمیت پوری قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر وہ وزیر مہمان داری مقرر تھے جب وہ ایرانی صدر کو الوداع کہہ رہے تھے تو انہوں نے جگہ جگہ اپنے شاندار استقبال پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عوام نے ایرانی صدر کا ان کے شایان شان استقبال کیا۔ ایران کے دو پارلیمان تباہ کئے گئے اس پر پابندیاں لگائی گئیں، اس کے بچے قتل کئے گئے، ان کی قیادت نے اپنے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا۔ ہم نے بھی دہشت گردی کا سامنا کیا ہمارے لوگوں نے بھی خون دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاستدان ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، اس ایوان میں بھی ہر وقت خواتین کیخلاف باتیں کی جاتی ہیں، صدر مملکت کے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر غیر ملکی سفیروں کی موجودگی میں جو ہوا وہ افسوسناک تھا، ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی۔ اس ہائوس کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کو قیادت فراہم کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں