گلوکارہ ظل ہما کی برسی 16 مئی کو جائے گی

اتوار 28 اپریل 2024 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) گلوکارہ ظل ہما کی برسی 16 مئی کو جائے گی ۔ ظل ہما اپنی ماں ملکہ ترنم نور جہاں کا عکس اورفنی وارث کہلائیں ، بلا شبہ ان کو دیکھنے والوں کو بے اختیار ملکہ ترنم یاد آجاتی تھیں۔ظلم ہما ملکہ ترنم نور جہاں کی سب سے لاڈلی بیٹی تھیں وہ 21فروری 1944ءکو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ظل ہما کی کم سنی میں ہی ان کے والد شوکت حسین رضوی اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔

(جاری ہے)

ملکہ ترنم ننھی ظل ہما کو اپنے پاس رکھنے کے لئے شاہ نور سٹوڈیوز کی ملکیت سے بھی دستبردار ہو گئیں۔ظل ہما کی شادی لاہور کے ایک معروف خاندان میں عقیل بٹ سے ہوئی۔ ان کے ہاں چار بیٹے پیدا ہوئے لیکن بدقسمتی سے ان کی شادی ناکام رہی ۔ظل ہما کو گائیکی کا شوق تو بچپن سے ہی تھا، لیکن والدہ نے کم عمری میں گانے کی اجازت نہ دی۔ ظل ہما نے اپنا یہ شوق 1990ءمیں پورا کیا اوراستاد غلام محمد کی شاگردی اختیار کی ۔ شوگر اور گردوں کی بیماری سے ظل ہما 16 مئی 2014ءکو اس جہان فانی سے کوچ کرگئیں۔ ان کی برسی کے موقع پر فلم، موسیقی اور شو بز حلقوں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں