انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس، شکایت سیل 1715 کی تنظیم نو کا فیصلہ

اتوار 12 مئی 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں شکایت سیل 1715 کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی جی شکایات سیل1715 اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو مزید فعال کیا جائے گا اور شکایات سیل کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا جس کا مقصد شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف آئی آر کی رجسٹریشن کے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔آئی جی نے ایس ڈی پی اوز کے ساتھ زوم میٹنگ بھی کی۔ تمام ایس ڈی پی اوز کو پانچ پانچ ٹاسک سونپے گئے اور منشیات اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات کی گئی ۔انسپکٹر جنرل نے ہدایات کیں کہ مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز ہر ہفتے ایک ایک کھلی کچہری کریں گے۔ہرایس پی، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او ہر ہفتے دو دو کھلی کچہریاں کریں گے۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں