بلاول بھٹو زرداری کی سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف

اتوار 12 مئی 2024 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل بلاول ہائوس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں ہار اور جیت فطری بات ہے تاہم سلطان اذلان شاہ کپ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی اپنے جذبے اور لگن کا مظاہرہ جاری رکھیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستانی قوم تمام محاذوں پر مضبوط اور پرعزم ہے، ہاکی کے بین الاقوامی محاذ پر ایک بار پھر فخر کے ساتھ اپنا قومی پرچم بلند کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں