پاک۔ امریکہ ایلومنائی نیٹ ورک کی 3 روزہ پانچویں سالانہ ہمفرے ایلومنائی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی

اتوار 12 مئی 2024 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سماجی ذمہ داری کے حوالے سے 3 روزہ پانچویں سالانہ ہمفرے ایلومنی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔سینئر کمیونیکیشن آفیسر رباب حسین نے اتوار کے روز جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان میں امریکی مشن کے فنڈ اور پاک۔

(جاری ہے)

امریکہ ایلومنائی نیٹ ورک (پوان)کے تعاون سے امریکی ایجوکیشنل فائونڈیشن پاکستان (یو ایس ای ایف پی ) نے اسلا م آباد میں ہمفرے ایلومنائی کے 100پروگرام منعقد کرا چکی ہے تاکہ سماجی ذمہ داری، تعلیم، شمولیت اور بااختیاربنانے کے بارے میں اپنی قیمتی بصیرت اور تجربات کا تبادلہ کیا جاسکے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ سماجی ذماہ داریوں سے وابستہ ہر شخص اس کانفرنس کے لئے منتخب تصور کرے کیونکہ آپ نے سماجی ذمہ داری سے وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنی کمیونٹیز، پاکستان، امریکہ اور دنیا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں۔رباب حسین کے مطابق پوآن درجنوں دیگر امریکی تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے 44 ہزار پوآن اراکین کے ساتھ آپ دنیا کے سب سے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں