پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون کی مرض سے آگاہی کا عالمی دن (17مئی کو) منایا جائے گا

اتوار 28 اپریل 2024 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون( ہائی بلڈ پریشر)کی مرض سے آگاہی کا عالمی دن( 17مئی کو) منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد بلڈ پریشر کی وجوہات،علامات،علاج و پرہیز اور اس کے تدارک کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ ایک لاکھ سے زیادہ افراد بلڈ پریشر کے مرض کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان میں دو کروڑ سے زائد افراد بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ مرض کی شرح پھیلائو میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بلڈ پریشر کی بیماری کے سبب سے امراض قلب،دماغی شریان پھٹنے اور گردوں کے امراض لاحق ہو سکتے ہیں جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند فشار خون کے مرض سے تحفظ کیلئے سادہ طرز زندگی اپنانے،مرغن غذائوں سے پرہیز اور ورزش کو معمولات زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ 2005 سے لے کر اب تک دنیا بھر میں 17 مئی کو ہائیپرٹینشن یعنی ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

جس کا مقصد بیماری کی آگاہی فراہم کرنے اور اس کے خلاف حفاظتی اقدام کی حوصلہ افضائی کے لئے منایا جاتا ہے۔ بلند فشار خون کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور پروگرامز میں بلڈ پریشر کے اسباب اور اس کے علاج و پرہیز کے متعلق عام آدمی کو معلومات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں