نادرا کے ایبریکس کے ساتھ عالمی سائبر سیکیورٹی پیشکشوں کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اتوار 28 اپریل 2024 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ( این ٹی ایل )نے سائبر سیکیورٹی کی خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارے ایبریکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں تاکہ سائبر سیکیورٹی کے مزید مضبوط انفراسٹرکچر کو تیار کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مفاہمت کی یادداشت این ٹی ایل کو اپنے سائبر سیکیورٹی پورٹ فولیو کو بڑھانے اور مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں اپنی رسائی کو بڑھانے کے قابل بنا ئے گی۔

معاہدے کے تحت این ٹی ایل اپنی سائبرسیکیوریٹی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور ٹیکنالوجی کے اس اہم شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے ایبریکس سے اپنی مرضی کے مطابق انجینئرنگ سلوشنز کو مربوط کرے گا۔یہ تعاون ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے اور اہم انفراسٹرکچر کی لچک کو بڑھانے کے لیے این ٹی ایل کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں