اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اسلام آباد کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ایچ نائن اتوار بازار کا دورہ

اتوار 28 اپریل 2024 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اسلام آباد نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ایچ نائن اتوار بازار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے اتوار بازار ایچ نائن کا دورہ کیا اور قیمتوں کی فہرستوں کی جانچ پڑتال، قیمت کی فہرستوں کی عدم دستیابی اور زیادہ نرخوں پر فروخت اور پولی تھین بیگز کے استعمال پر 46000/روپے جرمانے عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کا کہنا ہے کہ پھلوں، سبزیوں اور کریانہ کے تمام سٹالز پر قیمتوں کی فہرستیں آویزاں تھیں۔واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے ، تجاوزات و دیگر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں