اسسٹنٹ کمشنر سٹی اسلام آباد کا جی سکس آبپارہ بازار کا دورہ

اتوار 28 اپریل 2024 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اسلام آباد نےجی سکس آبپارہ بازار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے جی سکس آبپارہ بازار کا دورہ کیا ،قیمتوں کی فہرستوں کی جانچ پڑتال، قیمت کی فہرستوں کی عدم دستیابی اور زیادہ نرخوں پر فروخت کرنے اور پولی تھین بیگز کے استعمال پر چار افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا کہنا ہے کہ پھلوں، سبزیوں اور کریانہ کے تمام سٹالز پر قیمتوں کی فہرستیں آویزاں تھیں۔واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے ، تجاوزات و دیگر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں