۵وفاقی وزیررانا تنویر حسین کی ہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر کی سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

eہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنا خوشی کی بات ہے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات اور اچھے تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا، رانا تنویر

پیر 29 اپریل 2024 23:10

* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار فوڈ اینڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین کی ہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر کی سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنا خوشی کی بات ہے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات اور اچھے تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا آنے والے سالوں میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی تعاون سے امن، استحکام اور ترقی میں مدد ملے گی دونوں حکومتوں اور مختلف تنظیموں کے درمیان کئی اشتراکی پروگرام ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کیسفارتکاروں سے تعاون کے پی ایم یو کیخاص پروگرام کے احیائ کی درخواست ہے ہالینڈ کے اداروں نے پاکستان سے برآمد کنندگان کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہالینڈ کیپروگراموں کو پاکستان سے ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹ سیکٹرز تک توسیع دینے کی تجویز دینا چاہوں گا ہالینڈ کی طرف سے برآمد کنندگان کی تربیت سے ہم پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی طور پر مضبوط تعلقات ہیں ۔

رانا تنویز کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری، موسمیاتیe تبدیلی، تعلیم، ثقافت سمیت وسیع شعبوں میں دوطرفہ تعاون مفید ہے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون ہر سال بڑھ رہا ہے ہالینڈ کا شمار پاکستان میں سرفہرست دس سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں