وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی

پیر 29 اپریل 2024 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گاڑی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کی تو علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

پراسکیوٹر نے کہا کہ کیس میں موجود گاڑی پیش کی جانی چاہیے وہ ضروری ہے ، راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ گاڑی اگلی سماعت پر پیش کر دیں گے ، عدالت نے کہا کہ اگلی سماعت پر شہادتیں مکمل کرکے جرح کی جائے گی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں