اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس بابر ستار پر آڈیو لیکس کیس سننے کے اعتراض سے متعلق پیمرا، ایف آئی آے اور پی ٹی اے کی درخواستیں پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانوں کے ساتھ خارج کر دیں

پیر 29 اپریل 2024 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس بابر ستار پر آڈیو لیکس کیس سننے کے اعتراض سے متعلق پیمرا، ایف آئی آے اور پی ٹی اے کی درخواستیں پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانوں کے ساتھ خارج کر دیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز آڈیو لیکس کیس میں بشری بی بی اور نجم ثاقب کی درخواستوں پر جسٹس بار ستار نے سماعت کی تو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان ، عدالتی معاون چوہدری اعتزاز احسن بھی عدالت میں پیش ہوئے ، فاضل جسٹس نے اعتزاز احسن کو ہدایت کی کہ چار متفرق درخواستیں آئی ہیں ہم وہ پہلے سن لیں آپ تشریف رکھیں، کس نے ان کو درخواستیں دائر کرنے کی اتھارٹی دی ہے ؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو اتھارٹی دی ، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ متعلقہ حصہ درخواست کا پڑھیں جہاں مجھ پر اعتراض کیا گیا ہے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے نے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی استدعا کی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نہیں ان کا تعلق تو نہیں ہے ۔

عدالت نے ایف آئی اے کی جسٹس بابر ستار پر کیس سننے سے معذرت کی درخواست پانچ لاکھ روپے جرمانے کےعوض خارج کر دی۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت کی تاریخ تحریری حکم نامہ میں شامل ہو گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں