احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند کر لئے

پیر 29 اپریل 2024 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند کر لئے جبکہ وکلاءنے ایک گواہ پر جرح مکمل کر لی ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی تو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل عثمان گل اور ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے مزید چارگواہان کے بیان قلمبند کئے جبکہ ایک گواہ پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے جرح مکمل کی ۔

عدالت نے مزید سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ 190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس میں مجموعی طور پر 25 گواہان کے بیان قلمبند کئے جا چکے ہیں جبکہ 16 گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں