قومی ایئرلائن کم اجرت والے کارکنوں کی مجموعی ، قومی، ملکی، سماجی اور معاشی خدمات کا اعتراف کرتی ہے،عامر حیات

بدھ 1 مئی 2024 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر وائس مارشل عامر حیات نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن مزدوروں ، کاریگروں ، ورکرز ، کم اجرت والے کارکنوں کی مجموعی ، قومی، ملکی، سماجی اور معاشی خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یکم مئی محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے مزدورں کو پی آئی اے کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے مزدوروں ، کاریگروں، ورکرز ، کم اجرت والے ورکروں کی مجموعی ، قومی، ملکی،سماجی اور معاشی خدمات کا اعتراف کرتی ہے ، کسی بھی معاشرے میں مزدوروں کے کردار اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ سی ای او نے کہا کہ یہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، انہی کے دم سے معیشت کا پیہ چلتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں