گندم درامد اسکینڈل کی تحقیقات کے د وران اہم پیش رفت

نگراں حکومت کے دور میں وزارت خزانہ کی سفارش پر نجی شعبے کو مقررہ حد کی بجائے کھلی چھوٹ دی گئی

بدھ 1 مئی 2024 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کے د وران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی کھلی چھوٹ کس نے دی ۔نگراں حکومت کے دور میں وزارت خزانہ کی سفارش پر نجی شعبے کو مقررہ حد کی بجائے کھلی چھوٹ دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گندم کے ٹریڈرزنے اربوں روپے کا کھیل کھیلا،کسٹم ڈیوٹی اور جی ایس ٹی کی چھوٹ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کی منظوری ملنے کے بعد وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی نے سمری ارسال کی۔وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی نے وزارت تجارت اور ٹی سی پی کی اہم تجاویز کو نظرانداز کیا۔منظم منصوبے کے تحت اضافی گندم درآمد ہوئی جس سے 300 ارب روپے سے زائد نقصان ہوا۔پاسکو اور صوبائی محکمے مطلوبہ ہدف 7.80 کی بجائے 5.87 ملین ٹن گندم خرید سکے۔28.18 ملین ٹن گندم پیدا ہوئی،2.45 ملین ٹن درا?مد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں