ڈی آئی جی آپریشنز کا تھانہ شالیمار کا دورہ

روزنامچہ،فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، حوالات، تفتیشی افسران کے کمرے اوررہائشی کمروں کامعائنہ

بدھ 1 مئی 2024 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ شالیمار کا اچانک دورہ کرکے روزنامچہ،فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، حوالات، تفتیشی افسران کے کمرے اوررہائشی کمروں کامعائنہ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے اچھی کا رکر دگی پر محر ر تھا نہ کو تعریفی اسناد اور نقدانعام سے نوازا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی)آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے تھانہ شالیمار کا اچانک دورہ کیا،دورے کے دوران روزنامچہ، ریکارڈ روم، فرنٹ ڈیسک، حوالات، تفتیشی افسران کے کمرے اور رہائشی بیرکس کا معائنہ کیا، حو الا ت میں بند ملزمان سے با ت چیت کی، اچھی کا رکر دگی پر محر ر تھا نہ کو تعریفی اسناد اور نقدانعام دیا، انہوں نے منشیا ت فروشوں،اشتہا ری مجرمان اور پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے حوالے سے جا ری آ پر یشن کا جا ئز ہ لیا، اس مو قع پر انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پبلک سر وس ڈیلیوری ہماری اولین تر جیح ہو نی چاہیے، وہی ہما ری ٹیم کا حصہ ہو گا جو کا رکر دگی دکھا ئے گا، ایس ایچ اوشہر یو ں کو24/7مہیا ہونا چاہیے ،کسی بھی شکا یت پر فوری ایکشن لیا جا ئے گا، ڈیو ٹی پر ما مور افسران کو مکمل حفاظتی کٹ کے سا تھ بھیجا جا ئے گا، تھانہ جات میں آنے والے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تما م دستیاب وسائل کو بروئے کار لا یا جائے، شہریوں سے غیر مناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،شہریوں کی جان و مال اور عزت نفس کا تحفظ اسلام آبادک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں