یوم مزدورہمیں جبر و استبداد کیخلاف شکاگو کے شہداء کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،محسن نقوی

پیداوار کی بڑھوتری کیلئے مزدوروں کو جدید ترین ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا یوم مئی پر بیان

بدھ 1 مئی 2024 21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محنت کشوں کے عالمی دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہدا کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،پیداوار کی بڑھوتری کیلئے مزدوروں کو جدید ترین ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔محنت کشوں کے عالمی دن پر اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ میں پاکستان کی تمام افرادی قوت کو دلی مبارکباد دیتا ہوں اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہداکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں محنت کشوں کی بہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ ان کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی و کامیابی کے راستے پر نہیں چل سکتی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پیداوار کی بڑھوتری کیلئے مزدوروں کو جدید ترین ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔تیز رفتار، جامع اور پائیدار ترقی کا ہدف صرف محنتی، لگن اور پرعزم افرادی قوت کی وجہ سے حاصل ہو تا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ ہر سال یوم مزدور ہمیں دنیا بھر میں اپنی قوموں کی ترقی و خوشحالی کے لیے محنت کشوں کی قربانیوں اور انمول شراکت کا اعتراف کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔آج ہم محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی اجتماعی بھلائی کیلئے اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں