محقق ، ادیب اور شاعر خورشید الحسن رضوی کی سالگرہ 19 مئی کو منائی جائے گی

ہفتہ 11 مئی 2024 13:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) محقق ، ادیب اور شاعر خورشید الحسن رضوی کی سالگرہ 19 مئی کو منائی جائے گی ۔ خورشید الحسن رضوی 19 مئی 1942 کو امروہہ میں پیدا ہوئے۔قیامِ پاکستان کے بعد منٹگمری (موجودہ ساہیوال) میں والدین کے ہمراہ ہجرت کی۔انہوں نے اسلامیہ ہائی سکول ، گورنمنٹ ہائی سکول میں تعلیم حاصل کی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے گریجویشن کی ۔

بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے لیے پنجاب یونیورسٹی ،اورینٹل کالج لاہور سے 1961 میں عربی میں ایم اے کیا اور طلائی تمغہ حاصل کیا ۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے عربی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔خورشید الحسن رضوی نے گورنمنٹ کالج، سرگودھا کے شعبہ عربی میں تدریس کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔

(جاری ہے)

ان کی تصانیف میں رائیگاں،شاخ تنہا، سرابوں کے صدف،تاریخ علوم میں تہذیب اسلامی کا مقام،خاکے، مضامین اور تراجم شامل ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی عربی ، فارسی ، اردو ، پنجابی اور انگریزی زبانوں کے کثیر جہتی سکالر ہیں۔خورشید الحسن رضوی کو 2008میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ خورشید الحسن رضوی کی سالگرہ کے موقع پر علمی اور ادبی حلقوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا اور ان کی علمی و ادبی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں