گوجرانوالہ سے چوہدری شاہد اقبال ڈھلوں پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

منگل 14 مئی 2024 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) گوجرانوالہ سے چوہدری شاہد اقبال ڈھلوں ایڈوکیٹ سابق جج انکم ٹیکس کی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر بخاری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ۔شمولیتی پروگرام کا انعقاد سینٹرل سیکرٹریٹ پیپلز پارٹی اسلام آباد میں ہوا ،سابق انکم ٹیکس جج شائد اقبال ڈھلوں ایڈوکیٹ نے سنٹرل سیکرٹریٹ میں منعقد ایک تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔

اس موقع پرسیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی غریب اور چیرمین بلاول بھٹو محروم مظلوم طبقات کی نمائندہ جماعت اور عوام کے آئینی معاشی حقوق کیلئے موثر اور توانا آواز ہیں، پیپلز پارٹی ادوار میں ہی عوام کے مسائل حل کرنے کے عملی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں ریاستی سرکاری و آئینی ادارے مظبوط ہوتے ہیں معاشی شرح نمو میں اصافہ ہوتا ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ قائد عوام شہید جمہوریت نے وزیراعظم اور مرد فہم و فراست کے صدارتی ادوار میں ملک کا جمہوری مثبت چہرہ رہے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بحیثیت وزیرخارجہ ملک کو تنہائی سے نکالا اب بھی صدر مملکت آصف علی زرداری فہم و فراست اور دوراندیشی سے ملک کو مسائل اور بحرانوں سے نکالیں گے ،ہر بحران سے نکلنے کا واحد راستہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا دس نکاتی عوامی فلاحی پروگرام ہے ،نیر بخاری نے کہا کہ عوام الناس قومی عوامی خدمات سر انجام دینے پیپلز پارٹی کے قائد بلاول بھٹو کو امید پاکستان سمجھتے ہیں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے پارٹی میں شامل ہونے والے معززین کو پیپلز پارٹی خاندان کا حصہ بننے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں بھٹو ازم پیپلز پارٹی کا منشور منشور گھر گھر پہنچانے کیلئے سیاسی کردار ادا کریں پیپلز پارٹی کی وطن دوستی جمہوری آئینی حقوق کی جدوجہد مثالی ہے ۔

(جاری ہے)

چوہدری شاہد اقبال ڈھلوں نے کہا کہ بھٹو شہید بے نظیر بھٹو شہید کی فکر و فلسفہ سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے ،پیپلز پارٹی کی وطن دوستی جمہوری آئینی حقوق کی جدوجہد مثالی ہے شولیتی تقریب کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر سی ای سی تسنیم احمد قریشی، جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ ارشاد اللہ سندھو، ٹکٹ ہولڈر پی پی 63 پروفیسر ڈاکٹر مہر فضل چوہدری، چوہدری عبدالجبار منج اور دیگر قائدین موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں