بلاول اور آصفہ بھٹو زرداری کی ڈکلیئرڈ جائیداد کی تفصیل دبئی لیک کا انکشاف نہیں، شیری رحمن

بدھ 15 مئی 2024 18:51

بلاول اور آصفہ بھٹو زرداری کی ڈکلیئرڈ جائیداد کی تفصیل دبئی لیک کا انکشاف نہیں، شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی ڈکلیئرڈ جائیداد کی تفصیل کا دبئی لیک میں شمولیت کوئی انکشاف نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ بلاول کو وراثت میں ملنے والی جائیداد میں کرپشن ڈھونڈنے کی ناکام کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی یہ جائیدادیں الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ ہیں۔شیری رحمن نے کہا کہ بلاول اور آصفہ کے اثاثے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ہیں انہیں دبئی لیکس میں شامل کر کے کیا حاصل کیا گیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں