ماہرہ خان کے روایتی لباس میں فوٹو شوٹ کی سوشل میڈیا پر دھوم

بدھ 19 فروری 2020 15:20

ماہرہ خان کے روایتی لباس میں فوٹو شوٹ کی سوشل میڈیا پر دھوم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) اداکارہ ماہرہ خان کے روایتی لباس میں فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ ماہرہ خان نے حال ہی میں روایتی لباس میں فوٹوشوٹ کروایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جسے شائقین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے، تصاویر میں ماہرہ خان نے شفتالو رنگ کی قمیض شلوار کے ساتھ سفید رنگ کا دوپٹہ لیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان نے حال ہی میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ فلم’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ کی عکس بندی مکمل کی جس کے ہدایت کار نبیل قریشی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں