اداکار یوسف خان کی 11 ویں برسی اتوار کو منائی گئی

اتوار 20 ستمبر 2020 12:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) اداکار یوسف خان کی 11ویں برسی اتوار کو منائی گئی۔ یوسف خان نے 46 سالہ طویل کیریئر کے دوران اردو، پنجابی اور پشتو زبانوں میں چار سو سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق یوسف خان 1929 میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1954 میں پاکستانی فلم’ پرواز‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ،اس دور میں پاکستانی فلمی صنعت پر سدھیر، سنتوش کمار، درپن اور اسلم پرویز جیسے بڑے نام کے اداکاروں کا راج تھا۔

انہوں نے اردو زبان کی فلموں میں رومانٹک ہیرو کی حیثیت سے اپنا مقام بنایا۔ بعدازاں 1970 اور 1980 کی دہائی کے آخر میں وہ پنجابی اور پشتو زبان کی فلموں میں ایکشن ہیرو کی حیثیت سے مشہور ہوئے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملا۔ یوسف خان 20 ستمبر 2009 کو 78 سال کی عمر میں لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں