مریم نواز بارے نامناسب جملوں پر عفت عمر بھی عمران خان پر برس پڑیں

پیر 23 مئی 2022 18:33

مریم نواز بارے نامناسب جملوں پر عفت عمر بھی عمران خان پر برس پڑیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) تحریک انصاف کے چیئرمین کے مریم نواز بارے نامناسب جملوں پر عفت عمر بھی عمران خان پر برس پڑیں ۔ اپنے بیان میں عفت عمر نے کہا کہ بہت سی خواتین نے عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں کہے جانے والے جملوں کی حوصلہ افزائی کی جسے دیکھ کر مجھے کافی حیرانی ہوئی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ چاہے آپ کسی بھی پارٹی کے حمایتی ہوں ، آپ کے نظریات مختلف ہی کیوں نہ ہوں ، صحیح اور غلط ایک ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ ہی نہیں سمجھ پارہے کہ صحیح کیا ہے، نہ ہی ہم غلط کو غلط کہہ رہے ہیں، سیاسی اختلافات کا مطلب خاندانی دشمنیاں کب سے ہوگیا، عمران خان نے ہمارے کلچر کو خراب کردیا ہے۔عفت عمر نے کہاکہ میں ہمیشہ یہ ہی سوچتی تھی کہ عمران خان مزید اس سے گھٹیا بات نہیں کرسکتے ہیں میں ہمیشہ غلط ہوتی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں