علامہ اقبال کرکٹ ٹرافی، الیون سٹار، آصف میموریل،کلاسک کلب اور ایسکو کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 15 اگست 2018 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) علامہ اقبال کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ میں الیون سٹار، آصف میموریل، کلاسک کلب اور ایسکو کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، سیمی مقابلے آئندہ ماہ ستمبر میں الیون سٹار گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے، آرگنائزنگ سیکرٹری جاوید علی خان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں لے حصہ رہی ہیں پہلے سیمی فائنل میں الیون سٹار کا مقابلہ آصف میموریل سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کلاسک کلب اور ایسکو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں