باکسر عامر خان کی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں فلپائینی باکسر کے خلاف شاندار فتح پر محمد وسیم کی تعریف

بدھ 18 ستمبر 2019 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں فلپائینی باکسر کے خلاف شاندار فتح پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کی تعریف کرتے ہوئے اسے زبردست فتح قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ویل ڈن چمپئن محمد وسیم، عامرخان نے لکھا کہ محمد وسیم نے دبئی میں اپنی فائٹ جیتی، وہ مستقبل کے پلانز پر بات کرنے کے لئے وسیم سے جلد پاکستان میں ملیں گے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم نیحال ہی میں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں فلپائینی باکسر کو پہلے رائونڈ ہی میں ناک آئوٹ کر دیا تھا۔اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور اور معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھی اپنے ٹوئٹس میں محمدوسیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں