پنجاب یوتھ انٹر ڈویژنل باکسنگ چیمپئن شپ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئی، کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ

پیر 18 اکتوبر 2021 12:25

پنجاب یوتھ انٹر ڈویژنل باکسنگ چیمپئن شپ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئی، کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل  و پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے کہا ہے کہ 20 اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والی پنجاب یوتھ انٹر ڈویژنل باکسنگ چیمپئن شپ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے انتظامات مکمل تھے لیکن حکومت کی جانب سے چیمپئن شپ منعقد کروانے کے لئے کورونا وائرس کے باعث این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے،  جس کے باعث باکسنگ چیمپئن شپ ملتوی کی گئی ہے اور نئی تاریخ کا اعلان این او سی جاری ہونے کے بعد کیا جائے گا ۔

چیمپئن شپ میں پنجاب بھر سے مرد اور خواتین کی نو، نو ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے کھلاڑی شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں پانچ خواتین کی ویٹ کیٹگریز اور مردوں کے 13 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں مردوں میں کوئی بھی کھلاڑی آٹھ کیٹگریز میں جبکہ میزبان ٹیم کے کھلاڑی دس کیٹگریز میں شرکت کر سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں یکم جنوری 2003 سے 31 دسمبر 2004 کے درمیان پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے مجاز ہونگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں