شعیب اختر کی سرعام توہین قابل مذمت اقدام ہے: سینیٹر عرفان صدیقی

وزارت اطلاعات کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے،بیان

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:09

شعیب اختر کی سرعام توہین قابل مذمت اقدام ہے: سینیٹر عرفان صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے رکن اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ٹی-وی سپورٹس پروگرام میں نامور کرکٹر شعیب اختر کے ساتھ میزبان کی طرف سے روا رکھا گیا طرز عمل اخلاقیات کے منافی تھا۔

(جاری ہے)

وزارت اطلاعات کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ وطن کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی وطن کی آبرو ہوتے ہیں۔ ان کی سرعام توہین انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں