واپڈا کی ٹیم نے نیشنل چیلنج کپ کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 13 مئی 2024 12:49

واپڈا کی ٹیم نے نیشنل چیلنج کپ کا ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) واپڈا کی ٹیم نےنیشنل چیلنج فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا ۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں واپڈا کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ایس اے گارڈنز کو 0-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔میچ کے 17ویں منٹ میں محمد یوسف نے گول کرکے واپڈا کی فتح کو یقینی بنایا۔

واپڈا کی ٹیم نے پورے میچ میں غیر معمولی مہارت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریفوں کو مات دے کرٹرافی اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

یہ فتح واپڈا کے لیے ایک اہم کامیابی ہے، جس نے پاکستانی فٹ بال میں پوزیشن کو مستحکم کیا۔نیشنل چیلنج کپ (این سی سی) میں کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا، جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا، ہر ایک گروپ میں چار ٹیمیں شامل تھیں۔گروپ اے میں پی اے سی اے ، پاکستان آرمی، نیمسو اور ایچ ای سی؛ گروپ بی میں کے آر ایل، پاکستان نیوی، ایس اے فارمز اور ماشا یونائیٹڈ؛ گروپ سی میں اوٹو کرینز، واپڈا، ڈبلیو ایس ٹی سی اور پاکستان پولیس جبکہ گروپ ڈی میں پی اے ایف، ایشیا گھی ملز، ایس اے گارڈنز اور پاکستان ریلوے شامل تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں