آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 25 مئی 2019 19:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) محکمہ موسمیات نی( کل)اتوار کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ڈویژن،اسلام آباد اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ،گوجرانوالہ،لاہور،فیصل آباد، سرگودھا اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب:راولپنڈی(شمس آباد19،چکلالہ15)،اسلام آباد (زیروپوائنٹ13،سید پور 11،بوکرہ09،گولڑہ08،ائیرپورٹ04)، مری 29، منگلہ22،سرگودھا 18، لاہور(سٹی 13، ائیرپورٹ 07)،حافظہ آباد 12، جوہر آباد 09، ناروال07،چکوال 05،کوٹ ادو 04، فیصل آباد،گوجرانوالہ03،گجرات01،خیبرپختونخوا:ایپٹ آباد 15،مالم جبہ05،بالاکوٹ، چترال 03، کشمیر:کوٹلی31،راولاکوٹ27،گڑھی دوپٹہ18،مظفرآباد میں 08ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت:شہیدبینظرآباد46، جیکب آباد، تربت اور حیدر آباد میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں