وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد، اکثر شاہراہیں بند، شہر میں بدترین ٹریفک جام

منگل 23 اکتوبر 2018 22:58

وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد، اکثر شاہراہیں بند، شہر میں بدترین ٹریفک جام
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد، اکثر شاہراہیں بند، شہر میں بدترین ٹریفک جام۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آمد کے موقع پر شہر کی اکثر شاہراہوں کو مکمل بند کردیا گیا جس کی وجہ سے شہر میں بدترین ٹریفک جام ہوگئی اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وزیر اعلیٰ سندھ نے سابق وفاقی وزیر میر اعجاز حسین جکھرانی کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی اور بعدازاں انہوں نے پیپلز پارٹی ضلع جیکب آباد کے صدر میر لیاقت خان لاشاری سے والدہ کی وفات پر تعزیت کی اورٹھل میں پی پی کے عارب دایو سے فاتحہ خوانی کی علاوہ ازیںعودی بائی پاس کا معائنہ کیا اور افسران نے انہیں بریفنگ دی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں