جمعیت علمائے اسلام جیکب آباد کی جانب سے جمعہ 16جون کو مدرسہ تعلیم القرآن میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جائیگا

مفتی سعود افضل ہالیجوی اورامیرضلع ڈاکٹر اے جی انصاری خصوصی خطاب کریں

جمعرات 15 جون 2017 20:51

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) جمعیت علمائے اسلام جیکب آباد کی جانب سے 20رمضان المبارک جمعہ 16جون کو مدرسہ تعلیم القرآن میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے ،افطار پارٹی سے جے یو آئی سندھ کے رہنما مفتی سعود افضل ہالیجوی اورضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری خصوصی خطاب کریں گے،جے یو آئی کی جانب سے جاری کردہ پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ جیکب آباد ضلع میں رمضان آرڈیننس کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے انتظامیہ رمضان آرڈیننس پر عمل کرانے میں ناکام ہوچکی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں