جیکب آباد،اتحاد اہلسنت کا شام ،بوسنیا اورکشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ مودی کاپتلا نذرآتش

جمعرات 22 مارچ 2018 21:07

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) اتحاد اہلسنت کی جانب سے شام ،بوسنیا اورکشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ مودی کاپتلا نذرآتش تفصیلات کے مطابق اتحاد اہلسنت کی جانب سے شام ،روہنگیا ،کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وبربریت کے خلاف ایک زبر دست احتجاجی مظاہرہ درگاہ سید عبدالنبی شاہ سے چیئر مین صاحبزادہ سید اعجازعلی شاہ بخاری کی قیادت میں نکالا گیاجس میں کارکنان اورشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم کے پتلے کو گدھے پر بٹھا کر اور سانپوں سے لپیٹ کر شہر کے راستوں پر مارچ کیا اورڈی سی چوک پردھرنا دے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی مشتعل مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذرآتش کیا اس موقع پر سید اعجاز علی شاہ ،سجاد شاہ اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی مسلم دشمن ہے جس کے آتے ہی کشمیری مسلمانوں پر مظالم بڑھادیے گئے ہیں عورتوں ،بچوں ،بوڑھوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں جبکہ شام ،برما اوردیگر ممالک میں ایک سازش کے تحت مسلمانوں کا قتل عام کیاجارہاہے جس کی مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانو ں پر ہونے والے اس ظلم پر کیوں خاموش ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے بعدازاں درگاہ پر پاک فوج کے شہداء کے لیے قرآن خوانی کے بعد ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاکی گئی اس موقع پر سید سلطان شاہ ،آغل شاہ، مولوی علی مردان کھوسو،نیک محمد ودیگر موجود تھے

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں