جیکب آباد، گڑھی خیروٹائون کمیٹی پر نیب کا چھاپہ، ٹائون کمیٹی کا ملازم گرفتار

ہفتہ 7 جولائی 2018 23:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2018ء) گڑھی خیروٹائون کمیٹی پر نیب کا چھاپہ ٹائون کمیٹی کا ملازم گرفتار تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل گڑھی خیرومیں گزشتہ شب نیب سکھرکی ٹیم نے چھاپہ مارکر ٹائون کمیٹی کے ملازم محمد اسماعیل لغاری کو گرفتارکرکے لے گئی ٹائون کمیٹی کے ملازم کو گڑھی خیرو شہرکے مرکزی پنج گلی چوک سے گرفتارکیا گیا ذرائع کے مطابق 2013میں ٹائون کمیٹی گڑھی خیرو سے جعلی بلوںکے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی اور سرکاری اکائونٹ سے کروڑوں روپے کی رقم نکلواکر محمد اسماعیل لغاری کے اکائونٹ میں منتقل کرکے نکلوائے گئے ذرائع کے مطابق اسماعیل لغاری سے کی گئی تفتیش میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں جلد نشاندہی پر مزید چھاپے لگاکر گرفتاریا ں کرنے کے امکانات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں