ٹھل کے صوبائی حلقہ میںپی پی پی نے فتح حاصل کی

جمعرات 26 جولائی 2018 18:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) ٹھل کے صوبائی حلقہ میںپی پی پی نے فتح حاصل کی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل ٹھل کے صوبائی حلقہ پی ایس ٹو پر پی پی پی کے امیدوار ڈاکٹر سہراب سرکی 30339ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ،تحریک انصاف کے طاہر کھوسو 22722ووٹ لے سکے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے سید شاہ محمد شاہ 10793ووٹ لے کر تیسرے نمبر پرآئے تبدیلی پسند پارٹی کے محمدشریف نی116،پی پی شہیدبھٹوکی عورت امیدوار فیروزاں لاشاری نے 210ووٹ لیے اورآزاد امیدوار امداد سرکی 83،زوہیب سرکی 251،شفیق کھوسو 704،باسط شاہ 276،فہد حسین 79،محسن سرکی 916،لیاقت علی 169ووٹ لے سکے اس حلقے میں ووٹ ڈالنے کی شرح 46.23فیصد رہی ٹھل کے صوبائی حلقہ 153پولنگ اسٹیشن پر 67182ووٹ کاسٹ کیے گئے جبکہ 6096ووٹ خارج ہوئے �

(جاری ہے)

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں