جشن آزادی کے سلسلے میں جیکب آبادمیں تقاریب ریلیاں ،آتش بازی ،بحریہ کالج میں ڈی سی نے پرچم کشائی کی

منگل 14 اگست 2018 20:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) جشن آزادی کے سلسلے میں جیکب آبادمیں تقاریب ریلیاں ،آتش بازی ،بحریہ کالج میں ڈی سی نے پرچم کشائی کی تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں بحریہ کالج میں مرکزی تقریب کاانعقاد کیاگیاجس میںڈی سی عمران علی اور ایس ایس پی شوکت کھٹیان نے قومی پرچم لہرایا اس موقع پر مختلف اسکولوںکے طلبہ وطالبات نے ٹیبلوزپیش کیے اور 14اگست کے حوالے سے تقاریر کیں قومی گیتوں پر رقص کیاڈی سی عمران علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرنی چاہیے پاکستان ہماراپیاراملک ہے اس کی ترقی اورخوشحالی کے لیے ہمیں دن رات کام کرنے کی ضرورت ہے دوسری جانب بائی پاس پر گذشتہ شب جشن آزادی کے حوالے سے کیفے ایکوامیں آغا محسن پٹھان اورسچانند کی جانب سے تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں قومی ترانے کے بعد آتش بازی کی گئی اور محفل موسیقی میں امداد لاشاری ،راجہ غلام علی پیچوہو نے قومی گیت پیش کرکے محفل کوگرمایاڈی سی چوک پر پی ٹی آئی کے رازخان پٹھان کی جانب سے آزادی کیک کاٹاگیا جبکہ سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے عبدالخالق قادری کی قیادت میں شاندار ریلی نکالی گئی بلڈنگ آفس کالونی میں تاج ویلفیئر کے زیر اہتمام تقریب ہوئی جس میں حاجی غلام نبی رند، احمدرند اوردیگرنے خطاب کرکے تحریک آزادی کے متعلق تقاریر کیں علاوہ ازیں عام انسان تحری کی جانب سے عابد سندھی ،محمد حسن ٹالانی ،صاحب چانڈیوکی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے جشن آزادی کی خوشی میں قومی گیتوں پر شہرمیں رقص کیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں