جیکب آباد، ایرا ن،عراق جانے والے زائرین کو ایک بارپھر سندھ بلوچستان کے سرحد پر روک لیاگیا سخت احتجاج ایک زائرعورت فوت

منگل 16 اکتوبر 2018 19:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) ایرا ن،عراق جانے والے زائرین کو ایک بارپھر سندھ بلوچستان کے سرحد پر روک لیاگیا سخت احتجاج ایک زائرعورت فوت تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایران ،عراق جانے والے زائرین کو ایک بارپھر سندھ ،بلوچستان کی سرحد سم شاخ کے قریب روک لیاگیا ہے جس پر زائرین نے سندھ بلوچستان کو ملانے والی شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنادے کرروڈ بلاک کردیا جس کے باعث روڈ کے دونوںاطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس دوران بلوچستان کی حدود میں بس کی زدمیں آکر 67سالہ خاتون زبیدہ خانم فوت ہوگئیں جس پر زائرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عورت کی ہلاکت کا بلوچستان پولیس کو ذمیدار قرار دیا اس موقع پر ایس ایس پی جعفرآباد نے پہنچ کر مظاہرین سے مزاکرات کیے اورانہیں ایس ایچ اوکے خلاف کیس داخل کرنے کی یقین دہانی کرائی پولیس کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث زائرین کو روکاگیاہے اجازت ملنے کے بعد جانے دیاجائے گاواضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے زائرین کی پانچ بسیں جیکب آبادکے راستے بلوچستان سے ایران جارہی تھیں۔

#

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں