ضلع اسمبلی کا اجلاس، سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد اور 64ممبران کو2160 سلائی مشینیں دینے کی قرارداد منظور

پیر 26 نومبر 2018 18:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2018ء) ضلع اسمبلی کا اجلاس، سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد اور 64ممبران کو2160 سلائی مشینیں دینے کی قرارداد منظور،محکمہ ایجوکیشن ورکس کی ناقص کارکردگی پر ممبران کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع اسمبلی جیکب آباد کا اجلاس مہران ہال میں ضلع چیئرمین سردار محمد پناہ اوڈھو کی صدارت میں ہوا، جس میں حاجی افضل کھوسو، اکرم بروہی، حافظ عبدالجلیل بجارانی ودیگر نے شرکت کی، اجلاس میں جیکب آباد کا تاریخی سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو ضلع کونسل کی نگرانی میں منعقد کرانے کی قرار داد منظور کی گئی ممبران نے تقاریر میں کہا کہ یہ میلہ ضلع کونسل کراتا رہا ہے پر گذشتہ سال ڈپٹی کمشنر کی جانب سے یہ میلہ لگوایا گیا اس باروزیر اعلیٰ سندھ کو دو کروڑ گرانٹ کے لیے لکھا جائے گا ، اجلاس میں 44ضلع ممبران میں سے فی ممبر کو40اور 20مخصوص ممبران کو 20سلائی مشینیں دینے کی قرارداد بھی اتفاق رائے سے منظور کی گئی جس کے لیے جلد ٹینڈر جاری کیا جائے گا، ممبران نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز کے اجراء کے لیے سندھ حکومت کو گرانٹ دینے کا بھی مطالبہ کیا، ضلع ممبر حافظ جلیل بجارانی نے محکمہ ایجوکیشن ورکس کی ناقص کارکردگی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اسکولوں کی تعمیر و مرمت کا کام تعطل کا شکار ہے جس سے طلبہ کی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہے ضلع کے اسکول بنیادی سہولیات سے محروم ہیں پینے کے پانی ،بیت الخلاء ، چار دیواری یہاں تک کے اسکولوں میں بجلی کی سہولت بھی موجود نہیںہیں ڈی سی جیکب آباد اس کا نوٹس لیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں