جیکب آباد:سیاہ کاری کے الزام میں چچانے بھتیجی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

جمعرات 3 جنوری 2019 20:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2019ء) سیاہ کاری کے الزام میں چچانے بھتیجی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے آباد تھانہ کی حدود قصبہ گڑھی چنڈ میں چچا علی حسن سولنگی نے اپنی نوجوان بھتیجی خدیجہ ولد لیاقت علی کو سیاہ کاری کے الزام میں پسٹل کے فائر کرکے قتل کردیا اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچائی اس سلسلے میں آباد پولیس کے ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم نے اپنی برادری کے نوجوان سے سیاہ کاری کاالزام دے کر قتل کیاہے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرکے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں