جیکب آباد،کسٹم کی کارروائی کوئٹہ سے لاہور اسمگلنگ کی کوشش ناکام ایرانی ڈیزل سے بھر ا ٹرالر پکڑا گیا

منگل 15 جنوری 2019 21:18

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) کسٹم کی کارروائی کوئٹہ سے لاہور اسمگلنگ کی کوشش ناکام ایرانی ڈیزل سے بھر ا ٹرالر پکڑا گیا 55ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا ہے کسٹم انچارج تفصیلات کے مطابق کسٹم پولیس نے اطلاع پر کاروائی کرکے کوئٹہ سے لاہور ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے کسٹم پولیس کے انچارج عزیز کٹپر کے مطابق اطلاع پر کاروائی کرکے میہر شاہ کے قریب سے ایرانی ڈیزل سے بھر ٹرالر نمبر TLH877سے 55ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا ہے ٹرالر کو روکنے کا اشارہ کیا نہ روکا تعاقب پر میہر شاہ کے قریب ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہو گیاٹرالر کی تلاشی لی تو وائیٹ اسپرٹ کے ڈرموں کے نیچے ایرانی ڈیزل ملابرآمد کئے گئے ڈیزل کی مالیت مارکیٹ میں کرروڑوں کی ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں