جیکب آباد، جمس ہسپتال آنے والے معصوم بچے کو داخل نہ کیا گیا ڈائریکٹر کا بھی ورثاء سے ملنے سے انکار

بروقت علاج نہ ہونے پر معصوم بچہ تڑپ تڑپ کر فوت ہوگیا، احتجاج

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) جیکب آباد کے جمس ہسپتال آنے والے معصوم بچے کو داخل نہ کیا گیا ڈائریکٹر کا بھی ورثاء سے ملنے سے انکار ،بروقت علاج نہ ہونے پر معصوم بچہ تڑپ تڑپ کر فوت ہوگی،لواحقین کا احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قصبہ پیارو کھوسو کے رہائشی غلام محمد کھوسو اپنے تین ماہ کے بیٹے عزیر احمد کو سانس کی تکلیف کے باعث جمس ہسپتال لیکر آئے جہاں ڈاکٹر وں نے معصوم بچے کا معائنہ تک نہ کیا اور علاج سے انکار کر دیا جس پر بچے کے ورثاء نے ڈائریکٹر جمس عبدالواحد ٹگڑ کے آفیس شکایت لیکر گئے پر ڈائریکٹر نے ورثاء سے ملنے سے انکار کر دیا اس دوران بچہ بر وقت علاج نہ ہونے پر تڑ پ تڑپ کر فوت ہو گیا بچے کے فوت ہونے پر ورثاء نے سخت احتجاج کیا معصوم کے چچا حافظ عبید اللہ نے کہا کہ جمس ہسپتال میں علاج کے بجائے مریضوں کی تذلیل کی جا رہی ہے ڈاکٹر کے بروقت علاج نہ کرنے کی وجہ سے میرا بھتیجا فوت ہوا ہے جمس ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرکے میرے ساتھ انصاف کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں