جیکب آباد، پولیس کے خلاف احتجاج ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے رشوت طلب کی دوکاندار عمران کا الزام

بدھ 1 مئی 2024 22:56

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) جیکب آباد کی صدر پولیس کے خلاف احتجاج ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے رشوت طلب کی دوکاندار عمران کا الزام تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی صدر پویس کی جانب سے رشوت کا بازار گرم کیا گیا ہے شکایت درج کرانے کے لئے آنے والے سائیلین سے رشوت طلب کرنے کی شکایات میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے جڑیا چوک کے دوکاندار عمران عی بیہن نے ایوان صحافت کے سامنے صدر پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل ڈکیتی کی واردات میں مسلح افراد نے مجھے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد 25ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے اور مجھے قینچی کے وار کرکے زخمی کردیا بروقت تھانے جاکر رپورٹ درج کرائی پولیس نے کاروائی پر جانے کے لئے رشوت طلب کی مسلح افراد نقدی چھین کر لے گئے تھے پولیس کو کہاں سے رشوت دیتا دوکاندار نے ایس ایس پی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں