جیکب آباد میں لاپتہ ہونے والی جواں سالہ لڑکی کے والد کاپریس کلب کے سامنے احتجاج

منگل 30 اپریل 2024 17:21

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) جیکب آباد میں لاپتہ ہونے والی جواں سالہ لڑکی کے والد کاپریس کلب کے سامنے احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود سے ڈیڑھ ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 23 سالہ فرزانہ لاشاری کے مبینہ اغوا کے خلاف والد محمد رمضان لاشاری نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ماہ قبل میری بیٹی گھر سے بازار کی طرف گئی لیکن واپس نہیں آئی جس کے کچھ روز بعد ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی کہ آپ کی بیٹی ہمارے پاس ہے آپ اپنے کسی بڑے کا نمبر دیں جس پر ہم نے انہیں نمبر دیا لیکن انہوں نے پھر رابطہ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس میری بیٹی کو بازیاب کرانے میں کوئی مدد نہیں کررہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں