جیکب آباد جمس ہسپتال کے ملازم کو ہسپتال کے گیٹ سے گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 3 مئی 2024 23:24

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) جیکب آباد جمس ہسپتال کے ملازم کو ہسپتال کے گیٹ سے گرفتار کر لیا گیا،سائبر کرائم کے تحت ایف آئی اے کی جانب سے کاروائی کرنے کی اطلاع تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس ہسپتال کے مرکزی گیٹ سے گزشتہ روز لیبارٹری میںکام کرنے والے ملازم اویس شیخ کو سادہ کپڑوں میںملبوس موبائل میںسوار افراد اٹھا کر لے گئے جن کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے نے سائبر کرائم کے تحت کاروائی کرکے جمس کے ملازم کو گرفتارکیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جمس عبدالکریم جمالی سے موقف لینے کی کوشش کی گئی پر انہوں نے نمبر اٹینڈ نہ کیا،ذرائع کے مطابق جمس میںمتعدد مرد ملازم خواتین عملے سمیت آنے والی خواتین مریض کو مختلف طریقوں سے تنگ کرتے ہیں لیبارٹری میں ٹیسٹ کرانے کے لئے آنے والی خواتین سے انکے موبائل فون نمبر لئے جاتے او رپھر انہیں دوستی کرنے کے لئے مجبور کیا جاتا جمس میں کنٹرول روم میں ہونے والی آتشزدگی بھی سازش کا حصہ بتائی جاتی ہے تاکہ کیمرہ کے ذریعے ہسپتال کی ہونے والی نگرانی کو ختم کرکے جو مرضی ہو ہسپتال میں کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں