جیکب آباد،بہبود آبادی میں عجب کرپشن کی غضب کہانی

ایک ماہ میں ایک کروڑ 67لاکھ سے زائد کے اخراجات ،فنڈس کا فرضی بلوں کے ذریعے صفایا

بدھ 1 مئی 2024 22:56

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) جیکب آباد کے بہبود آبادی میں عجب کرپشن کی غضب کہانی،ایک ماہ میں ایک کروڑ 67لاکھ سے زائد کے اخراجات ،فنڈس کا فرضی بلوں کے ذریعے صفایہ ،گاڑی اور جنریٹر ایک ماہ میں 40لاکھ کا فیول پی گئے،50لاکھ کے متفرقہ اخراجات،10لاکھ مشینری پر اور سروس دینے والوں کے نام پر19لاکھ سے زائد ادائیگی ظاہر ،اکائونٹنٹ کی سیٹ پر غیر قانونی قابض فلم میکر کی موجیںتفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی محکمہ بہبود آبادی میں سالوں سے اکائونٹنٹ کی سیٹ پر غیر قانونی قابض فلم میکر کی عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے آئی ہے بااثر فلم میکر کے سامنے ضلعی افسر بھی بے بس ہے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق صرف ایک ماہ یعنی اپریل میںایک کروڑ 67لاکھ 51ہزار سے زائد اخراجات کئے گئے ضلعی افسر کی گاڑی اور جنریٹر 20,20لاکھ یعنی40لاکھ کا فیول پی گئے 24لاکھ 36ہزار عمارت کے رینٹ کے نام پر بجٹ سے نکالے گئے ،8لاکھ ٹرانسپورٹ ،10لاکھ مشینری ،7لاکھ فرنیچر ،71ہزار نمائش ،7لاکھ گڈس ٹرانسپورٹ ،49ہزار گیس پر خرچ دکھایا گیا ہے ،اس سلسلے میں ضلعی افسر بہبود آبادی جیکب آباد ذوالفقار ڈیتھو سے سے موبائل پر رابطے کی کوشش کی گئی پرانکا نمبر بند ملا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں