جیکب آباد،سیپکو آفیس مقررہ وقت سے پہلے ہی بند ہونے لگی

افسران اور عملہ دفاتر سے غائب، سائلین کو پریشانی کا سامنا

منگل 19 نومبر 2019 23:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) سیپکو آفیس مقررہ وقت سے پہلے ہی بند ہونے لگی، افسران اور عملہ دفاتر سے غائب، سائلین کو پریشانی کا سامنا، دفاتر میں آوارہ کتوں نے ڈیرہ جمالیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 9سے شام 5بجے مقرر ہے لیکن سرکاری دفاتر میں افسران اور عملے کی حاضری کم ہی رہتی ہے، جبکہ سرکاری دفاتر وقت سے پہلے ہی بند کردئیے جاتے ہیں جس سے سائلین کو پریشانی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے گذشتہ روز سیپکو آفیس 4بجے سے پہلے ہی بند کردی گئی ایکسئین سیپکو اور آر او آفیس کو تالے لگے ملے جبکہ دفتر میں آوارہ کتوں نے ڈیرہ جما لیا تھا جو ہر آنے والے پر ایسے بھونکتے ہیں تاکہ آئندہ کوئی ان دفاتر کا رخ نہ کرسکے، شہمیر ، قربان علی اور دیگر نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری افسران کو مقررہ دفتری اوقات کے دوران دفاتر میں موجود رہنے کا پابند بنایا جائے تاکہ دور دراز کے علاقوں سے آنے والے سائلین کو پریشانی نہ ہو کیوں کہ افسران کے دفتر سے غیر حاضری کا سبب ملنے والوں کو یہ بتایا جاتا ہے صاحب میٹنگ میں شرکت کے لیے گئے ہوئے ہیں اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ افسران اور عملے کی دفاتر سے غیر حاضری کا نوٹس لیکر کارروائی کریں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں