جیکب آباد: شہید صحافی کی برسی منائی گئی

صحافی غیر محفوظ ہیں،سندھ حکومت جرنلسٹس پروٹیکشن بل پر عمل کرے صحافیوں کا مطالبہ

جمعرات 26 مئی 2022 23:16

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2022ء) جیکب آباد میں شہید صحافی کی برسی منائی گئی ،صحافی غیر محفوظ ہیں،سندھ حکومت جرنلسٹس پروٹیکشن بل پر عمل کرے صحافیوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ یونین آ ف جرنسلٹ کی جانب سے دودا پور کے شہید صحافی ذوالفقار مندرانی کی دوسری برسی کا انعقاد پریس کلب میں کیا گیا جس میں ضلع بھر سے صحافیوں نے شرکت کی تقریب سے ڈویژنل صدر سرکش سدہایو ،پرویز ابڑو،ضلعی صدر عبدالرحمن آفریدی ،عرفان کریم مغل ،نمانو نوناری ،عارف مغل ،مجید نوناری ،امرسندھی ،یحیی بروہی ،عبدالغنی کھوسو ،بخشن لہر ،اے ڈی کھوکھر،شہید صحافی کے بھائی صالح مندرانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقائق بیان کرنے پر ذوالفقا رمندرانی کو شہید کیا گیا صحافیوں کو کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا جارہا جس کے باعث صحافی غیر محفوظ ہو گئے ہیں،صحافی طاقتوروں کے عتاب کا شکار ہیںسندھ حکومت نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل تو منظور کرایا ہے لیکن اس پر عمل نہیںکیا جا رہا صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ بل پر عمل کرکے کمیشن تشکیل دیا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے،تقریب میں شہید صحافی کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں