جیکب آباد پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈکیتوں کواسلح سمیت گرفتار کرلیا

منگل 26 مارچ 2024 13:00

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) جیکب آباد پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈکیتوں کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ سی آئی اے پولیس نے حبیب چوک پر چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سوار نہ رکے اور فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے تعاقب کیا اور ملزمان نے ڈی سی روڈ پر پولیس پر فائرنگ بھی کی بعد میں ملزمان کو ڈکھن محلہ سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ انکے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کی شناخت فیاض بروہی اور دودو ڈومکی کے طور پر ہوئی ہے،پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں