جیکب آباد،ضلع کے 1300رٹائر ملازمین اور انکی بیواہیں بینوئل فنڈ س سے محروم ،ایک سال سے اجراء نہ ہوا ،سخت پریشان

جمعہ 19 اپریل 2024 20:35

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) جیکب آبادضلع کے 1300رٹائر ملازمین اور انکی بیواہیں بینوئل فنڈ س سے محروم ،ایک سال سے اجراء نہ ہوا ،سخت پریشان،تفصیلات کے مطابق جیکب آبا د ضلع کے 1300سے زائد رٹائر ملازمین اور انکی بیواہیں و دیگر لواحقین کو ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بنوئل فنڈ کا ایک سال سے اجراء نہیں کیا جا سکا ہے جس کے باعث سرکاری ملازم اور انکے لواحقین سخت پریشان ہیںرٹائر ملازم کے بیٹے کریم بخش اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عید سے قبل بنوئل فنڈ دیا جاتا تھا لیکن اس بار محروم رکھا گیا ہے مہنگائی نے گذر بسر مشکل کر دیا ہے بنوئل فنڈ ملتا تو عید کی خوشیا ں مناتے لیکن افسرا ن لاپرواہی نے عید سے بھی محروم کر دیا ہے کمشنر لاڑکانہ و دیگر حکام نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں