ٹھل میں نوسرباز معصوم بچی کے کان سے سونے کی بالیاں اتار کر فرار

پیر 29 اپریل 2024 20:25

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ٹھل میں نوسرباز معصوم بچی کے کان سے سونے کی بالیاں اتار کر فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں نادرا آفیس کے باہر نامعلوم نوسرباز معصوم بچی سسئی ڈول کے کان سے سونے کی بالیاں اتار کر فرار ہوگئے، بچی کے کان سے بالیاں چوری ہونے کے خلاف والدہ نے احتجاج کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ بالیاں واپس کرائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں