جیکب آباد پولیس نے ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

پیر 22 اپریل 2024 12:43

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) جیکب آباد تھانہ سٹی پولیس کی غوثیہ کالونی نزد کوئٹہ روڈ پر ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلہ ہو ا جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان جیکب آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سجاد حسین ولد رحیم بخش سومرو سکنہ ڈیرا مراد جمالی کے نام سے ہوئی ہے,ملزم کے قبضے سے 01 بغیر لائسنس پستول اور 03 چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کرلی گئیں،پولیس مقابلے کے دوراں گرفتار ملزم کے تین ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے نا کہ بندی کردی گئی ہے۔زخمی ملزم کو علاج کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ملزم کا مزید کرمنل رکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں